اقتصادی ترقی کی شرح 4فیصد رہنےکاامکان،ایف بی آرکا ہدف15 ہزار264 ارب مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کی شرح 4 فیصد رہنے کا امکان ہے،انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کی آمدنی 11 ہزار 751 ارب روپے ہوگی،حکومت کے جاری اخراجات کا تخمینہ 17 ہزار 491 ارب روپے ہے جبکہ دفاع کی مد میں 3 ہزار ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کفالت پروگرام کو 12 ملین خاندانوں تک پہنچایا جائے گا، جبکہ بی آئی ایس پی کے لیے 838 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم سب صوبائی حکومتوں کے شکر گزار ہیں،بجٹ تقریر کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام میں صنعتی شعبے کے لیے 6.6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،صحت کے منصوبوں کے لیے 25.1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے لیے 40 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دانش اسکولز کے لیے 22 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔