ایف بی آر میں اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج آ رہے ہیں، اورنگ زیب

Jun 12, 2026 | 17:56:PM
 ایف بی آر میں اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج آ رہے ہیں، اورنگ زیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے بتایا کہ  ایف بی آر میں اصلاحات جاری ہیں،نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اورنگ زیب نے بتایا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کی   تبدیلی کی قیادت خود وزیراعظم کر رہے ہیں۔ اس تبدیلی کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ زرخیزی کے نام سے 7 لاکھ 50 ہزار کسانوں کو قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔

اب ملک میں کم بجلی خرچ  کرنے والے پنکھے لگائے جارہے ہیں۔

16 لاکھ سے زائد تاجر ڈیجیٹل نظام سے جڑ چکے ہیں۔

5لاکھ 15 ہزار نوجوانوں کو تربیت دی گئی کی ہے۔

کھیلوں کے میدان میں بھی 19 مختلف کھیلوں میں ٹیلنٹ ہنر جاری ہے۔

120 ارب سے زائد کا فائدہ کاروباری طبقے کو منتقل ہو چکا ہے۔

حکومت نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات شروع کی ہیں۔

بجلی کا شعبہ اصلاحاتی دور سے گزر رہا ہے ۔

143 ارب سے زائد کی بچت حاصل کی گئی۔

سبسڈی وہاں پہنچے گی جہاں اس کی ضرورت ہے۔

ہم نے مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے پر بھی توجہ دی۔

کھاد کی پیداوار کو ایک لمحے کے لئے بھی رکنے نہیں دیا۔

حکومت نے تیل اور گیس کی دریافت میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔