بلوچستان کو مالی سال2025.26 میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت673ارب روپے ملیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کو رواں مالی سال 2025.26 میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت673ارب روپے ملیں گے ۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کو رواں سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاقی محاصل سے مالی سال کے اختتام 30 جون تک صرف 6ارب روپے اضافی ملیں گے ،گزشتہ مالی سال 24-2023میں پروجیکٹڈ فگر کے مقابلے اضافی ملنے والی رقم 38ارب روپے کے لگ بھگ تھی ،ماضی میں وفاقی محاصل میں گیس رائیلٹی اور ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں آمدنی کو الگ ظاہر کیا جاتا تھا ،تاہم پہلی مرتبہ اس بجٹ میں دونوں مدات سے آمدنی کو اکھٹا ظاہر کیا گیا ہے ، دونوں مدات کو اکھٹا کرنے سے گیس کی مدات سے براہ راست منتقلیوں کی مد کمی و بیشی کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل والو سن لو پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کُن جواب دیا جائیگا،ایرانی کمانڈر کی وارننگ