احمدآباد طیارہ حادثہ،سابق بھارتی وزیرکامودی کےاستعفےکامطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) احمدآباد طیارہ حادثہ کے بعدسابق بھارتی وزیرنے بھارت کے وزیر اعظم نریندرمودی اور امیت شاہ ایوی ایشن وزیر سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا۔
سابق وزیر سبرامنین سوامی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر ایکس پر پیغام جاری کرتے کہا ہے کہ مودی کےساتھ امیت شاہ ایوی ایشن وزیربھی مستعفیٰ ہو، نریندرمودی،امیت شاہ کےاستعفیٰ سےمنصفانہ تفتیش ہوسکےگی۔
ان کا کہاتھا کہ لال بہادرشاستری نےبھی ٹرین اترنےپر1950میں استعفیٰ دیاتھا، مودی اوراس کے ساتھی اب تک سیروتفریح میں مصروف رہے۔
سابق بھارتی وزیرقانون نے مزید کہاکہ مودی اور اس کےساتھیوں کواب بند ہونا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس