اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیل حکام نے امریکا کو ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع بھی کر دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران ممکنہ طور پر عراق میں موجود امریکی اڈوں پر حملہ کر سکتا ہے،امریکانےمشرق وسطیٰ سے سفارتکاروں ،فوجی اہلکاروں کے انخلاکافیصلہ کیا ہے،امریکی شہریوں کے مشرق وسطیٰ چھوڑنے سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی۔
امریکی حکام کے مطابق عراق ،بحرین کویت سے عملہ واپس بلایاجارہاہے،سینیٹ کام کمانڈرجنرل مائیکل کوریلانے کشیدگی کے باعث اپنی بریفنگ ملتوی کردی ۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران اسرائیلی حملے کے ردعمل میں ممکنہ طور پر عراق میں موجود امریکی سائٹس پر حملہ کر سکتا ہے جس کے باعث امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے کچھ شہریوں کو فوری وہاں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے فوجی خاندانوں کے اہلخانہ کو رضاکارانہ طور پر مشرقی وسطیٰ چھوڑنے کا اختیار دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایران بھرپور جواب دے گا اور دشمن کو اس سے کئی گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا، ایران تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ادھر ایران اور امریکا کے درمیان یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر سفارتی کشیدگی جاری ہے اور جوہری معاہدے کیلئے چھٹا دورِ مذاکرات اتوار کو مسقط میں متوقع ہے۔