سرکاری سکولوں میں مستقل ہیڈماسٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ

Jun 12, 2025 | 09:49:AM
سرکاری سکولوں میں مستقل ہیڈماسٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیڈماسٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نےمحکمہ سکول ایجوکیشن کواس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔

صوبے کے 35 ہزار سرکاری سکولوں میں ہیڈماسٹرزتعینات ہوں گے جن کو دس ہزار روپےاضافی معاوضہ دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پھر زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس

صوبائی وزیرتعلیم راناسکندرحیات کا کہنا ہےکہ کئی سالوں سےسکولوں میں مستقل ہیڈماسٹرزتعینات نہیں ہوسکے،مستقل ہیڈماسٹرزکی تعیناتی سےتعلیمی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔