عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس کی سہولت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Jun 12, 2023 | 11:01:AM
عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس کی سہولت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کوجیل میں بی کلاس کی سہولت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔

عسکری ٹاور پر حملے میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی گرفتاری کا معاملہ، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کوجیل میں بی کلاس کی سہولت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، سابق گورنر کی اہلیہ ربعیہ سلطان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں: ان حکمرانوں کے پاس کچھ اختیار ہی نہیں، ان کے ساتھ کیا بیٹھوں: چیئرمین پی ٹی آئی

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ربیعہ سلطان کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ، آئی جی جیل خانہ جات ، جیل سپرنٹینڈنٹ بطور فریق شامل ہیں۔