خاتون کے ریپ اور رقم ہتھیانے میں ملوث دو ملزم گرفتار

Jul 12, 2026 | 21:54:PM
خاتون کے ریپ اور رقم ہتھیانے میں ملوث دو ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) لاہور کے نواحی علاقہ سندر میں  خاتون کے ریپ اور رقم ہتھیانے کا مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ملزموں نے  خاتون کو ماڈلنگ کا کام دینے کے لئےبلوایا تھا اور  وہاں دھوکے سے  مشروب میں نشہ آور چیز ملا کر  انہیں ریپ کر دیا۔ ان ملزموں نے خاتون  کے بینک اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے۔   

سنگین جرائم کا نشانہ بننے والی خاتون کی شکایت پر تھانہ سندر میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور  قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا کہ مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران مقدمہ میں نامزد دونوں ملزمان حسن اور بلال کو  گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

اس کیس کے شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے۔  متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے گی۔

 ڈی آئی جی آپریشنز  کا کہنا ہے کہ  خواتین کے خلاف جرائم پر لاہور پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی، تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔