اسلام آبادسیشن کورٹ ؛مزید5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل

Jul 12, 2025 | 19:39:PM
اسلام آبادسیشن کورٹ ؛مزید5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)27 یوٹیوب چینلز بندش کے عدالتی حکم کے حوالے سے اہم پیش رفت  ہوئی ہے،اسلام آباد سیشن کورٹ نے مزید 5یوٹیوب چینلز کی حد تک بندش کا حکم معطل کر دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے سماعت کی۔مخدوم شہاب الدین، اوریا مقبول جان، عبدالقادر، عزیر انور اور عمیر رفیق کی حد تک عدالت نے حکم معطل کر دیا،سینئر صحافی حبیب اکرم کی عدم دستیابی کے باعث اپیل پر فیصلہ نہ ہوسکا۔

عدالت نے گزشتہ روز مطیع اللہ جان اور اسد طور کا یوٹیوب چینل گزشتہ روز بحال کرنے کا حکم دیا تھا ۔

یادرہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

آج مجموعی طور پر 6 یوٹیوبر نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان،نعرہ بھی متعارف کرا دیا