لاہورایئر پورٹ پر پرندوں کی موجودگی طیاروں کے آپریشن کیلئے خطرہ،نوٹم جاری
کیپشن: لاہور ایئرپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعیداحمد سعید)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرندوں کی موجودگی کو طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کیلئے خطرہ قرار دیدیا گیا، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔
پائلٹس کو لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط کی ہدایت کردی گئی،ایئرلائنز کوطیاروں میں اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
طیاروں کو فضا اور زمین روکا جاسکتا ہےاس لیے طیاروں میں اضافی ایندھن لازمی رکھیں۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے لاہور ایئرپورٹ کے متعلق نوٹم جاری کردیا،پرندے طیاروں کیلئے بڑا خطرہ ہوتے ہیں ،حادثات سے محفوظ رکھنےکیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی آبادی 35ملین سے زائد ہو گئی، اکثریت کس عمر کے افراد کی ہے؟جانیے