جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 29بکریاں ہلاک

Jul 12, 2025 | 18:50:PM
جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 29بکریاں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جی آر جونیجو)تھرپارکر کے علاقے اسلام کوٹ کے نواحی گائوں کاٹن کے جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 29بکریاں ہلاک۔

ڈاکٹر اجئہ کمار ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ اینیمل ہسبنڈری تھرپارکر  کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ آج صبح ہلکی اور گرج و چمک کے ساتھ بارش کے دوران پیش آیا۔29بکریاں تین  مالکان کی ہیں جو درخت کے نیچے بیٹھی تھیں کہ آسمانی بجلی گر گئی۔14جون سے اب تک مختلف دیہاتوں میں آسمانی بجلی کے واقعات میں 82بکریاں ہلاک ہوچکی ہیں۔

یہ بھی  پڑھیں: مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، متحد ہو کر آگے بڑھنے کا عزم کیا، وزیراعظم