وفاقی حکومت کی سرکاری اداروں کیلئےمالی معاونت کی تفصیلات سامنےآگئیں 

Jul 12, 2025 | 17:45:PM
وفاقی حکومت کی سرکاری اداروں کیلئےمالی معاونت کی تفصیلات سامنےآگئیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وفاقی حکومت کی سرکاری اداروں کے لیے مالی معاونت کی تفصیلات سامنےآگئیں۔  

وزارت خزانہ  کی رپورٹ  کے مطابق جولائی سے دسمبر 2024 کے دوران سرکاری اداروں کے لیے حکومتی سپورٹ میں 42 فیصداضافہ کیا گیا،گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرکاری اداروں کو616ارب روپےکی معاونت فراہم کی گئیں،اسی مدت میں سرکاری اداروں کو 333ارب روپےکی سبسڈی دی گئی، سبسڈی کی فراہمی میں سالانہ بنیادوں پر 46 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تادسمبر2024سرکاری اداروں کو113ارب52کروڑروپے کی گرانٹ دی گئی،گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی سرکاری اداروں کو92ارب روپےقرضہ دیاگیا،اسی مدت میں سرکاری اداروں کو77 ارب50کروڑایکوٹی کی مد میں دیئےگئے۔

جولائی تادسمبر2024میپکوکو43 ارب57کروڑروپے کی سبسڈی دی گئی،آئیسکو42ارب14کروڑ،حیسکو کو 39ارب59کروڑ روپےکی سبسڈی دی گئی،فیسکو39ارب89کروڑ اورپاسکوکو36 ارب17کروڑ روپےسبسڈی دی گئی،یوٹیلیٹی سٹورزکوایک ارب68کروڑ روپےکی سبسڈی فراہم کی گئی۔

مالی سال2025کی پہلی ششماہی میں پاورہولڈنگ کو66ارب56کروڑ روپےگرانٹ دی گئی،پاکستان ریلویز26ارب60کروڑ، واپڈا کو13ارب روپے کی گرانٹ دی گئی،پی ٹی سی ایل کو4 ارب اور این ایچ اے کو3 ارب روپے کی گرانٹ دی گئی۔    

وفاقی حکومت نےاین ٹی ڈی سی کو 51ارب روپےسےزائد کا قرضہ دیا،جولائی تادسمبر2024این ایچ اے کو32 ارب49کروڑ روپےکا قرضہ دیا گیا،مالی سال2025کی پہلی ششماہی میں آئیسکو ،میپکو،پیسکو،کیسکو بھی قرضہ دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، متحد ہو کر آگے بڑھنے کا عزم کیا:وزیراعظم