اسکرین شاٹس وائرل، جنت مرزا نے خاموشی توڑ دی

Jul 12, 2023 | 16:42:PM
جنت مرزا
کیپشن: جنت مرزا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے خود پر ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ کا جواب دے دیا۔ جنت نے ہم کہاں کے سچے تھے ڈرامہ اورپری زاد کے پروڈکشن ٹیم کی آفرز کا اسکرین شاٹس شیئر کر دیا.

جنت مرزا نے ایک شو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں پری زاد ڈرامے اور ہم کہاں کے سچے تھے میں مرکزی رول آفر ہوئے تھے۔ انہوں نے شو کے دوران بتایا تھا کہ انہیں پری زاد ڈرامے میں کاسٹ کرنے کے حوالے سے لیلیٰ صبا کا رول آفر ہوا۔ یہ رول عروہ حسین نے ادا کیا۔جبکہ عمیرہ احمد کے مقبول ترین ڈرامے ہم کہاں کے سچے تھے میں انہیں وہ کردار آفر ہوا جو کبریٰ خان نے ادا کیا۔ کبریٰ نے ڈرامے میں مشعل نامی لڑکی کا کردار ادا کیا جو کہ ماہرہ خان کی کزن ہوتی ہے۔

ان دونوں ڈراموں کی پروڈکشن ٹیمز کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس کو شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے لکھا کہ کبھی بھی نہیں چاہتی تھی کہ یہ سب شیئر کروں.انہوں نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ مناسب نہیں ہے. تاہم مجھ پر کی جانے والی ٹرولنگ کے باعث یہ شیئر کرنے پڑے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ کسی پرٹرول کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ آپ کی وجہ سے دوسرے شخص کا ذہنی سکون کس حد تک تباہ ہو رہا ہے۔ یا آپ کم از کم کسی آفیشل سے اس بارے میں تصدیق کرلیں۔