وزیردفاع خواجہ آصف 3 روزہ دورے پر مراکش پہنچ گئے

Jan 12, 2026 | 23:07:PM
وزیردفاع خواجہ آصف 3 روزہ دورے پر مراکش پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف روزہ سرکاری دورے پر مراکش پہنچ گئے، دورے کے دوران پاک مراکش دفاعی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کئےجائیں گے ۔

وزیردفاع مراکش کےوزیرمملکت دفاعی انتظامیہ عبداللطیف لودیعی سےملاقات کریں گے، وزیردفاع خواجہ آصف دورے میں وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت بھی کریں گے ۔ پاک مراکش دفاعی تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے تحت مستقل دفاعی روابط کیلئے ادارہ جاتی فریم ورک قائم ہوگا ۔

 دفاع وسلامتی سے متعلق مختلف شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے  جس میں عسکری تربیت، تجربات کا تبادلہ، استعداد کار میں اضافہ اور دیگر مشترکہ اقدامات شامل ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر محمد نبی اور بیٹے نے نئی تاریخ رقم کردی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: