جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاسوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاسوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کی مستقلی کا فیصلہ اکثریت سے کیا گیا،جسٹس منیب اختر اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جسٹس محمد آصف کو مستقل کرنے کی مخالفت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس محمد آصف کے بیٹے کی گاڑی کے حادثے کا تذکرہ ہوا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے جسٹس محمد آصف کی وقوعہ کے بعد کے کردار کی تعریف کی جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی جسٹس محمد آصف کی تعریف کی۔
شکایتی کمیٹی میں جسٹس ایوب خان کیخلاف شکایت ہونے کی وجہ سے مستقلی کی مخالفت کی گئی۔
خیال رہےکہ جوڈیشل کمیشن اجلاسوں میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے دونوں ممبران شریک نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا 23ویں اجلاس کا انعقاد