ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا ملازمین کو دفتری اوقات کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم
کیپشن: ایف بی آر لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں عمیر عظمت)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)ہیڈکوارٹرنے ملازمین کو دفتری اوقات کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔
افسران کو دفتری ٹائم میں ملازمین کی دستیابی ہر صورت ممکن بنانے اور غیر حاضر یا لیٹ آنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف بی آر کاکہنا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:خواجہ سرا مہک ملک ڈرامے کاکتنامعاوضہ لیتی ہیں؟جان کرہوش اڑجائیں گے