میرے ایک ڈرامے کا معاوضہ آلٹو کی قیمت سے زیادہ ہے: مہک ملک

Jan 12, 2026 | 16:47:PM
میرے ایک ڈرامے کا معاوضہ آلٹو کی قیمت سے زیادہ ہے: مہک ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ٹرانس جینڈر پرفارمر مہک ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک ڈرامے کا معاوضہ ایک آلٹو کی قیمت سے زیادہ ہے۔
 مہک ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میںمیزبان کی جانب سے معاوضے سے متعلق سوال پربتایا کہ جس طرح یوٹیوبرز کہتے ہیں کہ وہ اپنی ویڈیوز سے ماہانہ اتنا کمالیتے ہیں کہ اس سے باآسانی ایک ، دو یا تین آلٹو خریدی جاسکیں بالکل اسی طرح میں ایک ڈرامے کا معاوضہ اتنا لے لیتی ہوں کہ اس سے ایک ڈیڑھ آلٹو آجائے۔

یہ بھی پڑھیں: فیسٹیو لک میں ماڈلنگ ؛شگفتہ اعجاز مشکل میں پھنس گئیں
دوران انٹرویو میزبان نے مہک ملک سے اداکارہ نرگس کے معاوضے سے ان کے موازنے کا سوال کیا تو مہک ملک نے بتایا کہ میری نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی اس لیے میں اس حوالے سے کچھ نہیں بتاسکتی لیکن میرا معاوضہ 20 لاکھ سے زائد ہے۔