نواز شریف اگر وزیر اعظم بنے تو انکا ایجنڈا انتقام کا ہو گا: بلاول بھٹو

اگر عمران خان کو حکومت ملی تو انکا کیا ایجنڈا ہو گا وہ سب کو معلوم ہے: سابق وزیر خارجہ

Jan 12, 2024 | 17:35:PM
نواز شریف اگر وزیر اعظم بنے تو انکا ایجنڈا انتقام کا ہو گا: بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف وزیر اعظم بنے تو انکا ایجنڈا انتقام ہو گا، اگر عمران خان کو حکومت ملی تو انکا کیا ایجنڈا ہو گا وہ سب کو معلوم ہے۔  

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو  نے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری، پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل، علی قاسم گیلانی، ذوالفقار علی بدر، عرفان کھوکھر بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات میں این اے 127 پر انتخابی تعاون کے حوالے سے حتمی فیصلے پر غور کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے تحریک منہاج القرآن  میں شمولیت اختیار کر لی

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہتے ہیں، شہید بے نظیر بھٹو منہاج القرآن کی لائف ممبر تھیں، آج بلاول بھٹو نے بھی منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ لی ہے، پاکستان کے حالات کو بہتر کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری نے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی یادگار پر بھی پھول چڑھائے ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت خوشی ہوئی جو ساتھ ہمارے بڑوں نے شروع کیا تھا اب وہ ہم آگے بڑھائیں گے، ساتھ مل کر چلنا ہے، خواہش ہے کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں، پاکستان کو اسلام کا اصل چہرہ بنانا ہوگا، نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا جو واقع ہوا تھا اسکے حوالے سے بھی بریفنگ دی ہے، آج بھی گولیوں اور توڑ پھوڑ کے نشان موجود ہیں، ماڈل ٹاؤن واقع کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیں اور انصاف ملنا چاہیے، مل کر محنت، جہدوجہد کی جائے گی، ہماری سوچ اور نظریہ ایک ہے، ہم جو سیاست کر رہے ہیں جو دوسری سیاسی جماعتوں سے مختلف ہے۔

دوسری سیاسی جماعتوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ دوسری دونوں جماعتیں سیاست کو نفرت کی طرف لے کر گئے ہیں، ہماری تاریخ ہے کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ لے کر چلیں گے، میاں نواز شریف اگر وزیر اعظم بن گئے تو ان کا ایجنڈا انتقام کا ہو گا اور اگر عمران خان کو حکومت ملی تو ان کا کیا ایجنڈا ہو گا وہ سب کو معلوم ہے۔