پنجاب اسمبلی کو تحلیل کردیاگیا 

Jan 12, 2023 | 20:03:PM
پنجاب اسمبلی کو تحلیل کردیاگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کردیاگیا، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھجوا دی گئی ہے،گورنر نے دو روز میں اسمبلی نہ توڑی تو خودبخودٹوٹ جائے گی ،ان کاکہناتھاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی توڑ کر عوام میں جائیں گے۔
فوادچودھری نے کہاکہ48 گھنٹے میں حمزہ شہباز کو نگران وزیراعلیٰ کیلئے خط لکھ رہے ہیں، عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے حمزہ شہباز کو خط لکھ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے سمری موصول پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان دستخط کر دیں گے، قویٰ خیال ہے کہ گورنر پنجاب ہفتے کے روز اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیں گے۔