ناظم جوکھیو قتل کیس: جام اویس سمیت 3 ملزمان کی صلح کی درخواست منظور

Jan 12, 2023 | 13:13:PM
ناظم جوکھیو قتل کیس: جام اویس سمیت 3 ملزمان کی صلح کی درخواست منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان کو بری کر دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان کی مقتول کے ورثاء سے صلح کی درخواستوں پرفیصلہ سنایا۔

عدالت نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام سمیت 3 ملزمان کی صلح نامے کی درخواست منظور کرلی جبکہ دو ملزمان کی صلح نامے کی درخواست مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیے: ایم پی اے جام اویس ساتھیوں سمیت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے کہا کہ دو ملزمان پر اغواء کا الزام ہے اسلیے ان کی صلح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جام اویس گہرام، معراج جوکھیو اور احمد خان کی صلح کی درخواست منظور کی گئی ہے جبکہ ملزمان دودو خان اور سومار کو قتل کے الزام سے رہا کیا جاتا ہے تاہم ان دونوں پر مقتول کے اغواء کا مقدمہ چلے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ناظم جوکھیو قتل کیس ۔۔ تفتیشی افسر ایک بار پھر تبدیل

مقدمے کے ایک ملزم سلیم سالار نے صلح نامے کی بنیاد پر کیس سے رہا ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اس کیس میں کوئی کردار نہیں ہے، صلح نامے کی بنیاد پر رہا نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021ء میں تشدد کرکے قتل کر دیا گیا تھا، رکن قومی اسمبلی جام کریم کے خلاف پولیس نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر مقدمہ ختم کردیا تھا۔