وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی کا ڈرامہ ڈنک پر چیئرمین پیمرا کو نوٹس 

Jan 12, 2021 | 19:23:PM
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی کا ڈرامہ ڈنک پر چیئرمین پیمرا کو نوٹس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی کشمالہ طارق نے نجی ٹی وی کے ڈرامے ڈنک پر چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق   کشمالہ طارق نے نجی ٹی وی کے ڈرامے ڈنک پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیمرا اور ڈرامے کے مالک اور پروڈیو سرفہدمصطفےٰ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹس میں کہا گیاہے کہ ڈرامہ سیریل ڈنک کو فوری روکا جائے اور چیئرمین پیمرا 15جنوری کو پیش ہو ں۔
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں خواتین کی تضحیک کی جارہی ہے ۔ ڈنک ڈرامہ جنسی ہراسگی کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ چیئرمین پیمرا پیش ہوکر ڈرامے سے متعلق وضاحت پیش کریں۔