وزیراعظم کے اپنے لوگ ہی انہیں گمراہ کررہے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

Jan 12, 2021 | 18:55:PM
 وزیراعظم کے اپنے لوگ ہی انہیں گمراہ کررہے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مردم شماری کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ زبانی جمع خرچ نہ کریں، سندھ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے میں قربانی دینی پڑتی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے معلوم ہے کہ قربانی دینا آپ کے بس میں نہیں ہے کیونکہ چلانے والا کوئی اور ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے مردم شماری منظور کردی اور ایک ممبر نے اعتراض کردیا اور بات ختم ہوگئی ایسے بات نہیں ختم ہوتی۔ آپ وفاقی حکومت کی حمایت نہ چھوڑیں لیکن ایسے اہم مسئلے پر سندھ کے لوگوں کے ساتھ تو کھڑیں ہوں۔سندھ میں گیس کی ترسیل میں کمی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158 میں واضح ہے کہ جہاں سے گیس نکلتی ہے اس کا زیادہ حق ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے 28 دسمبر کو وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں آرٹیکل 158 کا تذکرہ کیا اور گیس کی ترسیل میں کمی کے معاملے پر حالات کی سنجیدگی کا احساس دلایا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے اپنے لوگ ہی انہیں گمراہ کررہے ہیں جو مسلسل گمراہ ہوتے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں 25 سے 26 سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پروڈکشن ہے اس لیے ہمیں زیادہ نہیں تو کم از کم 15 سے 16 سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کوئی جواب نہیں دیا اور جب جواب وزارت توانائی کی جانب سے جواب آیا تو سارا ملبہ گزشتہ حکومتوں پر ڈال دیا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 'وفاقی ادارے کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں ہمارے بیان کی نفی کی گئی اور کہا گیا کہ ہم سندھ کو 16 سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق گیس کے معاملے میں سندھ کے ساتھ زیادتی کررہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 10 دن کے دوران دو مراسلے وفاق کو ارسال کیے اور ہر ایک کے جواب میں سارا ملبہ گزشتہ حکومتوں پر ڈال دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ 'وفاق کی سطح پر خراب انتظامی معاملات کی وجہ سے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے، ہم پر جتنے مقدمے بنانے ہیں بنائے جائیں لیکن ہمیں کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ ہم سیدھے راستے پر ہیں'