فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر  سے سعودی عرب کے وزیر دفاع  ْپرنس خالد بن سلمان کی ملاقات

Feb 12, 2026 | 22:33:PM
  فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر  سے سعودی عرب کے وزیر دفاع  ْپرنس خالد بن سلمان کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر  سے سعودی عرب کے وزیر دفاع  ْپرنس خالد بن سلمان نے ضروری ملاقات کی ہے۔ 

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم سے ملاقات کے بعد سعودی عرب کے وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ بھی کی جس میں انہوں نے اس ملاقات کے متعلق بتایا۔

انہوں نے لکھا،  پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کا مقصد ہمارے مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کی توثیق کرنا ہے۔

پرنس خالد بن سلمان نے بتایا کہ ہم نے عالمی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیےاس انداز میں جو ہمارے مشترکہ مفادات کی خدمت کرے,  اپنی مشترکہ کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا،۔