تحصیل کے ہر کونے میں مکمل صفائی، لیہ میں ایک روزہ پروگرام کا آغاز ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد سرفراز) لیہ میں وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پر تحصیل میں صفائی کا ایک روزہ پروگرام کیا گیا ۔ کل اور پرسوں لیہ کی دوسری تحصیلوں میں گندگی، گرد و غبار اور ہر طرح کے سالڈ ویسٹ کا صفایا کیا جائے گا۔
واسا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے سٹاف، میونسپل کمیٹی کے سٹاف پر مشتمل ٹیمیں آج دن بھر تحصیل کے کونے کونے میں صفائی کرنے میں مصروف رہیں۔ آج کے صفائی پروگرام کا ہدف تحصیل لیہ کے ہر گوشے کو صاف ستھرا کرنا ہے۔ اس وقت بھی ٹیمیں صفائی کے کام کو مکمل کرنے میں جتی ہوئی ہیں۔ہسپتال، لاری اڈے، سڑکوں، پبلک پارکوں، گلییوں، خالی پلاٹوں، سکولوں، کالجوں اور سرکاری عمارات کی صفائی کا عمل جاری ہے۔
صفائی کی صورتحال کو مثالی بنانے کے لیے تحصیل لیہ میں 2 ہزار سے زائد ملازمین صفائی مہم کا حصہ ہیں۔
لیہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے شہر لیہ کے کشمیر چوک میں صفائی مہم کا افتتاح کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خاص حکم پر آج تحصیل لیہ میں مکمل صفائی کا ایک روزہ پروگرام کر رہے ہیں۔
کل کہروڑ لعل عیسن میں ایک روزہ صفائی کیمپین ہو گئی، پرسوں چوبارہ تحصیل میں صفائی کریں گے۔
ایک تحصیل ایک دن پروگرام کا مقصد تمام ضلع کے تمام سرکاری اداروں کے وسائل کو ایک روز کے لئے ایک تحصیل پر مرکوز کر کے مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
اس کے بعد تمام اربن سنٹر، قصبے، دیہات کی مکمل صفائی کرنا ہے۔
اس کے بعد لائیو سٹاک ڈسپنسریاں، ہائی ویز، ہاسپٹل، سرکار کے ہر سیٹ اپ میں پہنچ کر تمام محکموں نے مل کر ان کو ٹھیک کرنا ہے۔ آج صفائی کا کام مکمل کرنا ہے، اس کے لئے ایجوکیشن ،ہیلتھ، واسا اور دوسرے تمام اداروں کا سٹاف مل کر کام کر رہا ہے۔
ڈی سی نے بتایا کہ کام کرنے کا یہ طریقہ لگاتار چلتا رہے گا۔ آج سے تحصیل وائز صفائی کا آغاز ہوا ہے، تمام سرکاری افرادی قوت کو لے کر تمام شعبوں میں اوور ہال کا کام اسی طریقہ سے کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن یہ ہے کہ ترقی کے ثمرات ہر گلی، ہر کونے تک پہنچنا چائیں۔
آصف علی ڈوگر نے مزید بتایا کہ لیہ میں سرکاری قیمتوں کے مطابق اشیا کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے پرائس مجسٹریٹ بھی متحرک ہیں۔
سول ڈیفنس کےعملہ کو ایل پی جی گیس ری فلنگ کی دوکانوں کے خاتمہ کا پیرا فورس کو تجاوزات کے خاتمے کا ہدف دیا گیا ہے۔