خیبر پختونخوا کابینہ نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

Feb 12, 2026 | 00:36:AM
خیبر پختونخوا کابینہ نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کابینہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر رمضان پیکیج کی منظوری دے دی ۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر رمضان پیکیج کی منظوری دی ہے ۔
مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال 10 لاکھ 63 ہزار کم آمدنی والے افراد کو رمضان پیکیج دیا جائے گا،خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فی خاندان کو اوسطا 12500 روپے دیئے جائیں گے۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 2024رمضان میں پہلی دفعہ دس ہزار فی خاندان رمضان پیکیج دیا تھاجس کی پیروی کرتے ہوئے 2025 میں پنجاب اور باقی صوبوں نے بھی برابر دیا۔
مزمل اسلم کے مطابق رواں سال زیادہ مہنگائی کے باعث وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے رمضان پیکیج 25 فیصد بڑھا دیا،یہی فرق عوامی اور فارم 47 کی حکومت میں ہوتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  سیاست پارٹیاں کرتی ہیں، حکومت عوام کے مسائل حل کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان