جیپ ریلی، فیصل خان شادی خیل چولستان کے سلطان بن گئے

Feb 12, 2023 | 22:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)18 واں چولستان جیپ ریلی میلہ اختتام پذیر ہو گیا،فیصل خان شادی خیل بن گئے چولستان کے سلطان،فیصل خان شادی خیل نے پری پئیرڈ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
نوجوان ریسر فیصل خان شادی خیل نے روہی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پانچ سو کلومیٹر کی ریلی ایک بڑی ریلی تھی،ریلی کے چار سٹیجز میں سے تین میں براہ راست کامیابی حاصل کی،چوتھی سٹیج میں گاڑی کی خرابی کے باعث دوسرے ڈرائیورز کو قریب آنے کا موقع مل گیا،پاکستان کی سب سے بڑی چولستان ریلی کو جیتنے پر بہت خوش ہوں۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور میر نادر خان مگسی گیسٹ آف آنر شریک ہوئے،ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ بھی تقریب میں شریک ہوئے،ایم ڈی ٹی ڈی سی پی آغا محمد علی عباس نے کوآڈ بائیکس ریسرز کوانعامات دیں۔
فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو بہاولپور کائنات رضا نے خواتین ریسرز میں انعامات تقسیم کئے،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کارز کی سٹاک کیٹگری میں انعامات دیئے،نیر نادر خان مگسی نے کارز کی سٹاک کیٹگری میں انعامات تقسیم کئے۔
سٹاک اے کیٹگری تیمور خواجہ اور محمد رضوان کے نام رہی، کیٹگری بی میں جما کمال اور چویدری خرم نے پہلی ،اسد شادیخیل نے دوسری ،شہریار شادیخیل، حشام خاکوانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 کیٹگری سی میں ظہیر حسین شاہ نے پہلی ،محمد ہوت نے دوسری پوزیشن ،فلک شیر خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 کیٹگری ڈی میں شکیل احمد برچنڈی نے پہلی ،عمر اقبال کانجو نے دوسری پوزیشن اورظفر بلوچ اور سراج بلوچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

یہ بھی پڑھیں: عامر کیلئے دروازے کھلے ہیں! عماد، شرجیل کی خدمات کا سوچ رہے ہیں، چیف سلیکٹر