ہزاروں ملازمین بے روزگارکرنے کا منصوبہ

Feb 12, 2023 | 17:50:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ہزاروں ملازمین بے روزگارکرنے کا منصوبہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا کی جانب سے آنے والے ہفتوں میں مزید ملازمین کو نکالنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی اخبار  کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2023 میں میٹا کی جانب سے مزید ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا کی جانب سے عملے کی کارکردگی کا تجزیہ مارچ میں مکمل ہو جائے گا جس کے بعد مزید ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل نومبر 2022 میں میٹا کی جانب سے دنیا بھر سے کمپنی کے 11 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس موقع پر مارک زکربرگ نے ملازمین کے نام ایک میمو میں کہا تھا کہ 'آج میں میٹا کی تاریخ میں کی جانے والی سب سے مشکل تبدیلی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کا حجم 13 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اس نئی رپورٹ پر میٹا کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر، ایمازون، گوگل، مائیکرو سافٹ اور دیگر متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے حالیہ مہینوں کے دوران معاشی حالات کو جواز بناتے ہوئے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔