سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے مینجر منصور رانا قلندر ہائی پرفارمنس سینٹر کے سربراہ مقرر

Feb 12, 2023 | 15:00:PM
سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے مینجر منصور رانا قلندر ہائی پرفارمنس سینٹر کے سربراہ مقرر
کیپشن: قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ 300 سے زائد نیشنل اور انٹرنیشنل مرد و خواتین کرکٹرز منسلک ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر منصور رانا کو پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کی سربراہی سونپ دی گئی ہے۔

منصور رانا اس وقت لاہور قلندرز کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں۔ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں منصور رانا نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ 300 سے زائد نیشنل اور انٹرنیشنل مرد و خواتین کرکٹرز منسلک ہیں۔ حارث رؤف، دلبر حسین اور شاہین شاہ آفریدی جیسے کھلاڑی لاہور قلندرز کی دریافت کہے جاتے ہیں۔