نسیم شاہ اور محمد حسنین ہمارا اہم ہتھیار ہوں گے، بولنگ کوچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

Feb 12, 2023 | 12:59:PM
نسیم شاہ اور محمد حسنین ہمارا اہم ہتھیار ہوں گے، بولنگ کوچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کیپشن: نسیم شاہ دن بہ دن اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ ان کو یارکر کی خصوصی مشقیں کرائی جارہی ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے۔ رواں سیزن میں فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد حسنین ہمارا اہم ہتھیار ہوں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ دن بہ دن اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ ان کو یارکر کی خصوصی مشقیں کرائی جارہی ہیں۔ وائٹ بال کرکٹ میں نسیم شاہ ایک بہترین بولر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بدقسمتی سے گزشتہ سیزن اچھا کھیل پیش نہ کرسکی تاہم رواں سیزن ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل نغمہ کون گائے گا؟

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ بولرز کو اپنی اہلیت اور صلاحیت کا علم ہونا چاہیئے۔ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پلانز پر کام کررہے ہیں۔ محمدحسنین کو اپنے فوکس پر کافی کام کرنا ہے۔ حسنین کےپاس پیس ہے لیکن ابھی وہ شرماتے ہیں، جس طرح کی پیس محمد حسنین کے پاس ہے وہ تباہ کن بن سکتے ہیں۔