کلاس میں لڑکی کو پرپوز کرنا لڑکے کیلئے مہنگا پڑگیا،ویڈیو وائرل

Feb 12, 2023 | 12:57:PM
فائل فوٹو
کیپشن: لڑکے کوکلاس میں لڑکی کو پرپوز کرنا مہنگا پڑگیا،ویڈیو وائرل
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ویلنٹائن ڈے بالکل قریب ہے اور دنیا بھر کے ’’لوبرڈز ‘‘نے بہت جوش و خروش  کے ساتھ ’لو ویک‘ منانا شروع کر دیا ہے۔پیار کرنےوالوں کی جانب سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے اس ’لو ویک‘ کو اچھا سمجھا جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکا ایک لڑکی کو سرخ گلاب کے ساتھ پرپوز کرتا ہے۔ تاہم، لڑکی نے اس پر دلچسپ ردعمل دیااور ایک غیر متوقع  منظر دیکھنے میں آیا۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لال ٹی شرٹ میں ملبوس لڑکا کلاس روم کے اندر ایک لڑکی کے پاس کھڑا ہے جب کہ وہ  اتفاق سے میز پر بیٹھا تھا،اسی وقت دوسرے ہم جماعت اپنے موبائل فون پر اپنی باتیں اور یادیں ریکارڈ کر رہے تھے  کہ ایک لڑکا بات چیت کرتے ہوئے پیچھے ایک ہاتھ میں سرخ گلاب چھپاتا نظر آتا ہے۔ اگرچہ آواز سنائی نہیں دے رہی ہے لیکن لڑکا لڑکی سے اپنی محبت کی پیشکش قبول کرنے کی درخواست کر رہا ہے اور لڑکی  نے اسےقبول  نہیں کیاْ۔

یہ بھی پڑھیں:کروڑ پتی چائے والے نے خودکو تحفہ دے ڈالا،تحفہ کیاتھا؟

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ  لڑکا مضبوط عزم کے ساتھ لڑکی کو گلاب پیش کرنے کے لیے ہاتھ بڑھاتا ہے۔ لیکن اچانک  لڑکی نے گلاب پکڑا اور اسے موڑ دیا۔ انکار پر غصے میں آکر لڑکا لڑکی پر گلاب پھینکتا ہے،اور دو نوں ایک دوسرے کو غصے سے دیکھتے اور بولتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کیا گیااور اسے103k سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے.