’قدرت کا نظام ہے‘ اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے کیا شاداب کا منفرد استقبال

Feb 12, 2023 | 12:06:PM
’قدرت کا ںظام ہے‘ اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے کیا شاداب کا منفرد استقبال
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کپتان شاداب خان کا شادی کے بعد کراچی پہنچنے پر ان کا منفرد انداز میں استقبال کیا۔

شاداب کے استقبال کی ویڈیو اسلام آباد یونائیٹڈ کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کی گئی ہے جس میں فرنچائز کے کھلاڑیوں کو بلوں کے سائے میں  شاداب کا استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں آگے چل کر شاداب اور کھلاڑیوں کی گفتگو کو بھی عکس بند کیا گیا ہے جس میں کھلاڑی شاداب سے پوچھتے ہیں آپ بتائیں شادی کرنی چاہیئے یا نہیں؟ جس کے جواب میں آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ’بھائیو یہ قدرت کا نظام ہے، شادی ہونی ہی ہونی ہے، اچھی اور بری عادتیں قبر تک ساتھ جاتی ہیں‘۔

شاداب خان کے ولیمہ کی تقریب حال ہی میں اسلام آباد میں ہوئی تھی، شاداب خان کی شادی سابق کپتان ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی ہے۔