ملکی سیاست میں بڑی ہلچل، شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات طے 

Feb 12, 2022 | 18:10:PM
شہباز شریف، چودھری برادران، ملاقات طے پا گئی،
کیپشن: شہباز شریف، چودھری برادران ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات طے پا گئی  ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج  چودھری برادران کے گھر پہنچیں گے ،شہبازشریف چودھری شجاعت سے ان کی خیریت دریافت کریں گے ،شہبازشریف کی چودھری برادران سے 14 سال بعد رہائشگاہ پر ملاقات ہو گی ،ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور چودھری برادران ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا،ذرائع کامزید کہناہے کہ شہبازشریف حکومت کیخلاف عدم اعتماد پر چودھری برادران کا تعاون مانگیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: سرمیں کیل کس نے ٹھوکی..؟ متاثرہ خاتون نے ایسا بیان دیا کہ سب دنگ رہ گئے