لاہور سمیت مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے

Feb 12, 2021 | 22:15:PM
لاہور سمیت مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ، راولپنڈی اور گردونواح میں بھی محسوس کئے گئے،سیالکوٹ، پشاور، فیصل آباد،سوات، مردان، دیر، چترال، شانگلہ، بونیر،ملتان،خانیوال، گوجرانوالہ، نارووال،سرائے عالمگیراور علی پور چٹھہ میں بھی زلزلے سے لرز اٹھا۔
گجرات، رینالہ خورد، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم،ہری پور،ایبٹ آباد،کوٹلی آزادکشمیرمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جس پر خوف و ہراس طاری ہو گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز تاجکستان اورگہرائی 120 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔