بسنت: فیصل آباد میں ہوائی فائرنگ ، ساہیوال میں 3 پتنگ فروش  گرفتار

Feb 12, 2021 | 11:40:AM
بسنت: فیصل آباد میں ہوائی فائرنگ ، ساہیوال میں 3 پتنگ فروش  گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پنجاب بھر میں بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ ، پتنگ بازی اور پابندی کے باوجود  پتنگوں اور گڈیوں کی خرید و فروخت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پابندی کے باوجود گزشتہ رات نوجوان گھروں کی چھتوں پر لائٹیں لگا کر بسنت نائٹ منانے میں مصروف رہے، پولیس پتنگ بازی پر قابو پانے میں ناکام رہی۔پتنگ بازی کے دوران کئی علاقوں میں نوجوان ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔

 ادھر ساہیوال میں تھانہ غلہ منڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پتنگیں، گڈیاں اور ڈور برآمد کر لی، جبکہ 3 پتنگ فروشوں کو بھی گرفتار کر لیا۔