کورونا نےمزید33 زندگیوں کے چراغ بجھادئیے،1270کیسز رپورٹ

Feb 12, 2021 | 08:14:AM
کورونا نےمزید33 زندگیوں کے چراغ بجھادئیے،1270کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کا زور تھم نہ سکا،مہلک وائرس سے مزید 33 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 218 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں اب تک 83 لاکھ 60 ہزار 823 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 280 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے ایک ہزار 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 875، سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 719، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 164، بلوچستان میں 18 ہزار 916، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 929، اسلام آباد میں 42 ہزار 401 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 359 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 218 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 994، سندھ میں 4 ہزار 183، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 980، اسلام آباد میں 483، بلوچستان میں 197، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 279 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

 اب تک 5 لاکھ 18 ہزار 164 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 743 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔