کس کس کو سینٹ کا ٹکٹ دینا ہے ،بلاول ہائوس میں بڑوں کا اکٹھ

Feb 12, 2021 | 00:18:AM
کس کس کو سینٹ کا ٹکٹ دینا ہے ،بلاول ہائوس میں بڑوں کا اکٹھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلاول ہائوس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں سینٹ انتخابات 2021 کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق صدر پی پی پی پارلیمنٹرین آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ جس میں فریال تالپور، یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف،نیر بخاری، فرحت اللہ بابر اور مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں  انتخابات کے حوالے سے حکمتِ عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔