ہانیہ عامر کی فہد مصطفیٰ اور توثیق حیدر سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل،صارفین سیخ پا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی لکس سٹائل ایوارڈزکے دوران فہد مصطفیٰ اور توثیق حیدر سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین سیخ پا ہوگئے۔
ہانیہ عامرحال ہی میں ہونےوالے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں اپنے سپر ہِٹ ڈرامے’ ’کبھی میں کبھی تم‘‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں،تقریب میں ان کی پوری ڈرامہ ٹیم موجود تھی کیونکہ ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں ملی تھیں۔

ہانیہ عامر نے ایوارڈ تقریب میں اپنی لکس اسٹائل ایوارڈ ٹرافی بھی حاصل کی جبکہ اُن کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران ہانیہ کی توثیق حیدر سے ملاقات ہوئی، جنہوں نے ڈرامے میں ان کے والد کا کردار ادا کیا تھا،دونوں نے ایک دوسرے کی کارکردگی کو سراہا اور ہانیہ عامرنے انہیں گلے بھی لگایا۔
ایک وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ سے بھی گلے ملتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر پراس حوالے سے شدیدتنقیدکی جارہی ہے،ایک صارف نے لکھاکہ تقریب میں کوئی مرد رہ تو نہیں گیا جسے ہانیہ نے گلے نہ لگایا ہو؟ جبکہ ایک اور نے سوال اٹھایا کہ یہ کس ثقافت کی نمائندگی ہے؟