امریکی ایوانِ نمائندگان میں تاریخ کا سب سے بڑا 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور

Dec 12, 2025 | 08:39:AM
امریکی ایوانِ نمائندگان میں تاریخ کا سب سے بڑا 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی ایوانِ نمائندگان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور کر لیا۔

بل کے 312 حق میں اور 112 مخالفت میں ووٹ آئے، بل اب سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نئے دفاعی بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ، رہائش میں بہتری اور یوکرین کے لیے آئندہ دو سال میں 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد شامل ہے۔

دوسری جانب ماحولیاتی تبدیلی اور تنوع کے منصوبوں کے فنڈز میں 1.6 ارب ڈالر کی کٹوتی کی گئی ہے۔

سینیٹ سے منظوری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط سے یہ بل قانون بن جائے گا۔

علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ  یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں۔

 صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین روس جنگ بندی کے روشن امکانات کی صورت میں اپنا نمائندہ جنگ بندی مذاکرات میں بھیج سکتے ہیں۔

 روس اور یوکرین کے درمیان  جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی امن معاہدے پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے صدر  ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ یوکرین کے لوگ اس معاہدے کے تصور کو  پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیض حمیدعمران خان کیخلاف گواہی دیں گے،شکنجہ رکے گا نہیں یہ صر ف ابتدا ہے:فیصل واوڈا

 ٹرمپ نے بتایا کہ امن معاہدے میں چار یا پانچ مختلف حصے شامل ہیں اور یہ اس لیے پیچیدہ ہے کیونکہ زمین کو مخصوص طریقے سے تقسیم کرنا پڑ رہا ہے۔

 یوکرینی صدر نے بتایا کہ امریکا نے انہیں ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے  اور روس بھی ڈونباس پر  مکمل کنٹرول چاہتا ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

 امریکی صدر  نے کہا کہ منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں،  ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اب صورت حال جلد ہی زمینی کارروائی تک پہنچنے والی ہے۔