نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے ملاقات میں کیا کہا؟ ناصر بٹ کے تہلکہ خیز انکشافات

Dec 12, 2023 | 21:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے ملاقات میں کیا کہا؟ لیگی رکن ناصر بٹ نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔

رکن پاکستان مسلم لیگ ن ناصر بٹ نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کے فیصلے کی کہانی سنا دی،انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کا ضمیر جاگا تھا، رائیونڈ میں نواز شریف سے ان کی ملاقات کروائی، ملاقات میں جج ارشد ملک نے نواز شریف کو کہا کہ میں نے آپ کے خلاف فیصلہ دینا نہیں تھا، مجھے فیصلے دینا کا کہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر، نئی شرط کا اضافہ

لیگی رکن نے مزید بتایا کہ جج ارشد ملک نے کہا کہ مجھے میری ویڈیوز دکھائی گئی زبردستی ڈرا کر فیصلہ دلوایا گیا، نواز شریف نے جج ارشد ملک کو سب سننے کے بعد کچھ بھی نہیں کہا، جج ارشد ملک نے اعتراف کیا تھا کہ نواز کے خلاف فیصلے دینے کے بعد ان سے ملاقات کی لیکن انہوں نے اوئے تک نہ کہا، نواز شریف نے فیصلہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج ثابت ہوا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ غلط تھا۔