پاکستانی با حجاب گلوکارہ کی منگنی کی تصاویر وائرل

Dec 12, 2022 | 14:26:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پاکستانی ،با حجاب گلوکارہ، منگنی ،کی تصاویر ،وائرل،24 نیوز
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )باحجاب، نقاب پہن کر گانے والی پاکستان کی واحد گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کر لی ہے۔انہوں نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوا بی نے اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر انگوٹھی کا ایموجی بنایا ہے اور اپنے منگیتر کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ایوا بی کی پوسٹ میں اُنہیں مہندی لگائے تیار دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس پوسٹ کے آخر میں ایک کیک بھی ہے جس پر ’منگنی مبارک‘ لکھا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Eva B (@iamevaab)

اس پوسٹ پر ایوا بی کے مداحوں سمیت شوبز کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جا ری ہے۔


واضح رہے کہ گلوکارہ ایوا بی کا تعلق  لیاری کے بلوچ خاندان سے ہے، ایوا بی اپنے گانے بھی بلوچی اور اردو زبان میں لکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ ایوا بی کو 2022ء میں میوزک سیریز، کوک اسٹوڈیو میں گانے ’کنا یاری‘ سے کافی شہرت ملی ہے۔