نادیہ حسین نے کس چیز میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور آئی کیو کیسا ہے ؟ویڈیو میں بتا دیا 

Dec 12, 2021 | 22:43:PM
پاکستان شوبز، جانی پہچانی، اداکارہ و ماڈل
کیپشن: نادیہ حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نادیہ حسین پاکستان شوبز کی دنیا کی جانی پہچانی اور معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں ، نادیہ حسین ایک معروف بیوٹیشن بھی ہیں اور اپنے مداحوں کو خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے بیوٹی ٹپس بھی دیتی رہتی ہیں ۔
اداکارہ وماڈل نادیہ حسین کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نادیہ حسین کیمرے کے سامنے بیٹھی ہیں ،ویڈیو میں اداکارہ سے سوال کیا جاتا ہے کہ یہ کیا ہے آپ نے ایم بی سی ایس۔

یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کی شادی کی تقریبات۔۔۔مریم نواز کی گانا گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
جس کا اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ ڈگری ہے۔نادیہ حسین سے پھرپوچھا جاتا ہے کہ ڈگری تو ہے مگر کس چیز کی ۔اس پر اداکارہ کہتی ہیں سائنس میں کی ہے۔
جس پر ان سے پوچھا جاتا ہے کہ مینڈک کاٹا، اس پر نادیہ حسین کہتی ہیں کہ ٹماٹر کاٹاتھا، اس پر اداکارہ سے سوال کیا جاتا ہے کہ سائنس میں ٹماٹر کب سے کاٹے تھے،ان کاکہناتھا کہ کاٹے تھے دیکھا بھی تھا، ٹماٹر کے اندر ایک دل بھی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شراب کے ساتھ ویڈیو وائرل
پھر اداکارہ سے سوال ہوتا ہے کہ سیاست سے دلچسپی ہے عمران خان وزیراعظم کے علاوہ کیا ہیں ، جس کا جواب دیتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ وہ بھی ایک شو ہی کرتے تھے ۔
ایک سوال ”وزیراعلیٰ پنجاب کون ہے “کا جواب دیتے ہوئے نادیہ حسین کہتی ہیں کہ کیا نام ہے اس کا ، وہ جو موٹا سے ہے ، بڑا منہ ہے، کیا نام ہے ۔
اداکارہ سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ یہ بتائیے کہ آئی کیو کیسا ہے آپ کا ۔اس پر نادیہ حسین کہتی ہیں کیا ؟اداکارہ سے پوچھا جاتا ہے کہ آئی کیو ۔اس پر اداکارہ کہتی ہیں آئی کیوں ہوں۔اداکارہ نے سوال کامسکراتے ہوئے جواب دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے طیارے میں خوفناک آوازیں۔۔۔مسافر چیخیں مارتے ہوئے نیچے اتر گئے

یہ بھی پڑھیں: