گوادر ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرادی

Dec 12, 2021 | 13:00:PM
گوادر، ماہی گیر،احتجاج،عمران خان،نوٹس
کیپشن:  وزیراعظم عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیتے ہوئے  کارروائی کی مکمل یقین دہانی کرادی ۔

 عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ گوادر میں ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سےبھی بات کروں گا، گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے،مایوس نہیں کریں گے۔

 خیال رہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ ماہی گیروں کو سمندر تک رسائی کے علاوہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کو بھی بند کیا جائے۔ غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ بھی مظاہرین کے مطالبات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیںبھارتی وزیراعظم مودی کا ٹویٹر اکاونٹ پھر ہیک ہوگیا