لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

Dec 12, 2021 | 10:05:AM
سردی میں اضافہ، فائل فوٹو
کیپشن: سردی میں اضافہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں خنک ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور میں 8، پشاور  میں ایک، مظفر آباد میں 3  اور کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی میں اضافہ ہو گیا اور کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی  گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اسکردو میں درجہ حرارت منفی9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ استور میں منفی 7 اور کالام میں منفی 6  ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    شعیب اختر کی گھٹنوں کی تکلیف بڑھ گئی۔۔۔سابق قومی کرکٹر نے اہم بیان جاری کردیا