ریاست کیخلاف اکسانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کا فیصلہ

Dec 12, 2020 | 18:46:PM
ریاست کیخلاف اکسانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے ریاست کے خلاف بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر فوری کارروائی کیلئے ہنگامی بنیاد پر ترامیم کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے ترامیم کی منظوری لے لی گئی، بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو تفویض کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 کے تحت وفاقی حکومت کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دیا گیاہے، صوبائی حکومتیں بھی ریاست کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کراسکے گی۔
 متعلقہ عدالت سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بغیر درج ہونیوالے مقدمے کا ٹرائل نہیں کرے گی۔ سیکشن 153 اے سمیت 5 سیکشن کے تحت مقدمہ سیکرٹری داخلہ کی منظوری سے ہو گا، سیکرٹری داخلہ کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی منظوری سے بھی مقدمہ کا اندراج ہوسکے گا۔