ڈرٹی پکچر کی مشہور ادا کا رہ کی بیڈ روم سے لا ش برا ٓمد

Dec 12, 2020 | 18:30:PM
ڈرٹی پکچر کی مشہور ادا کا رہ کی بیڈ روم سے لا ش برا ٓمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 33 سالہ بنگالی اداکارہ آریا بنارجی کلکتہ کی رہائش گاہ پر اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔اداکارہ نے 2011 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ سمیت دیگر مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکارہ ممبئی میں ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق مسلسل دروازہ نہ کھولنے اور فون کالز کا جواب نہ دینے پر پڑوسیوں اور آس پاس کے لوگوں کو تشویش ہوئی تو فوراً پولیس کو اطلاع کی گئی۔اپارٹمنٹ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آریا اپنے آپ کو خود تک ہی محدود رکھتی تھیں، دوسروں کے معاملات میں دخل دینے سے گریز کرتی تھیں۔دوسری جانب پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ادا کارہ کو قتل کئے جانے کا بھی امکان ہو سکتا ہے۔تاہم میڈیا رپو رٹس کے مطا بق ابھی تک معمہ حل نہیں ہو سکا ہے۔