ہنی ٹریپ اور بلیک میلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب، تین بلیک میلرگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) این سی سی آئی اے نے ہنی ٹریپ اور بلیک میلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب کر کے تین بلیک میلروں کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے لاہور نے ملتان میں چھاپہ مار کر گرفتاریاں کیں۔
این سی سی آئی اے لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ اور سائبر بلیک میلنگ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔
این سی سی آئی اے لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے بلیک میلر سوشل میڈیا پر جعلی پروفائلز کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرتے تھے۔ بلیک میلروں کے 3 موبائل فون قبضہ میں لے لئے گئے اور ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لئے گئے۔
ابتدائی تفتیش میں ایک متاثرہ شہری سے لاکھوں روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا۔
یہ بھی پرھیئے: جنوبی پنجاب میں آئندہ تین سے پانچ گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان