سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی!

Aug 12, 2026 | 16:02:PM
سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ پبلک سروس کمیشن کے بھرتی اور امتحانی نظام میں اے آئی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، صوبے بھر میں ٹیکنالوجی سے آراستہ ورک اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

سندھ حکومت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانی اور بھرتی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا،چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ایس پی ایس سی کے امتحانی عمل کو ٹیکنالوجی سے مؤثر اور شفاف بنانے کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوالیہ پرچوں کی تیاری، اسیسمنٹ اور امتحانی ڈیٹا مینجمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا، جبکہ غیر ضروری انسانی مداخلت کم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں ٹیکنالوجی سے آراستہ ورک اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جہاں امیدواروں کو جدید امتحانی سہولتوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایس پی ایس سی کے امتحانی عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور بہتر بنایا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ آئندہ مراحل میں تعلیمی بورڈز، دیگر امتحانات اور سرکاری بھرتیوں کے عمل میں بھی اے آئی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔