میہڑ میں خستہ حال سکول کی چھت گرگئی،10طلبہ زخمی

Aug 12, 2026 | 11:43:AM
میہڑ میں خستہ حال سکول کی چھت گرگئی،10طلبہ زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فیاض جعفری)سندھ کے ضلع دادوکے علاقے میہڑ میں سکول کی چھت گرنے سے دس سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔
میہڑ کے نواحی گاؤں سانول کرٹیو کے خستہ حال گرلز پرائمری سکول کی چھت کے چاپڑ گر گئے جس سے 10 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
 علاقہ مکینوں کے مطابق سکول کی عمارت طویل عرصے سے خستہ حال تھی،چھت گرنے سے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دریاؤں میں سیلابی صورتحال؛پی ڈی ایم اے نے خبردارکردیا

ریسکیوحکام کے مطابق ہسپتال میں زخمی طلبہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،زخمیوں میں عائشہ، رحمت، دعا، زویا، ایان علی اور دیگر شامل ہیں۔