ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر ، امریکی فوج کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے:صدر ٹرمپ

Aug 12, 2026 | 08:35:AM
ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر ، امریکی فوج کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے:صدر ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر جا رہی ہے، اور امریکی فوجی دستوں کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔
جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا آبنائے ہرمز پر کسی اور کا نہیں بلکہ صرف ہمارا کنٹرول ہے، ہماری بحریہ شاندار ہے اور ہمارے ملک کیلئے حالات بہترین جا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں ایران پر اعتماد کرنے والا آخری شخص ہوں، انہوں نے مسلسل مجھ سے جھوٹ بولا ہے، اس وقت آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں:وزیر دفاع خواجہ آصف کاانکشاف

امریکی صدر ٹرمپ نےکہا ہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ سے خفیہ فوجی پرواز کے بعد جس طیارے میں سفر کیا وہ زیادہ خطرے میں تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ طیارہ تبدیل کرتے وقت میں سیکرٹ سروس کی ہدایت پر عمل کررہا تھا،  جس طیارے پر سفر کررہا تھا، اسے زیادہ خطرہ ہوسکتا تھا،ایران پر بھروسہ نہیں۔

اس سے پہلےامریکی اخبار نے گزشتہ ماہ نیٹو اجلاس کے بعد امریکی صدر کی ترکیے سے نکلنےکی حیران کن رپورٹ جاری کی تھی۔ 

امریکی اخبار نےانکشاف کیا تھا کہ گزشتہ ماہ دورہ ترکیے سے ٹرمپ کی خفیہ واپسی ایران سے ملی دھمکیوں کی وجہ سے ہوئی، انقرہ ائیرپورٹ پر ٹرمپ کیمروں کے سامنے ائیرفورس ون میں سوار ہوئے تھے لیکن ٹرمپ کو خفیہ طور پر ائیرفورس ون سے کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے دوسرے طیارے پہنچایا گیا اور ٹرمپ ترکیے سے ائیر فورس کے سی 32 اے طیارے میں برطانیہ پہنچے۔

امریکی اخبار کے مطابق ائیرفورس ون میں صحافیوں کو کھڑکیوں کے شیڈ گرائے رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی، صحافی اور وائٹ ہاؤس کا عملہ یہ سمجھتا رہا کہ ٹرمپ ائیرفروس ون میں ہی موجود ہیں، البتہ یہ واضح نہیں کہ برطانیہ میں ٹرمپ کو واپس ائیرفورس ون طیارے میں کیسے پہنچایا گیا۔