تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے ےسے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور حبس رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند،کرم،صوابی،نوشہرہ، کوہاٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، لاہور ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ،قصور،شیخوپورہ، حافظ آباداور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس رہنے کا امکان ۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔ تاہم (شام/رات) خضدار، ژوب، موسیٰ خیل اور گر دو نواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتسان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دالبندین 45، نوکنڈی اورچلاس میں 44سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی ائیرپورٹ پر ایک طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا